ضرب عضب کامیابی سے جاری ، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 14 دہشتگرد ہلاک
ہفتہ 29 اگست 2015 16:30
شوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء)آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شوال میں کارروائی میں چودہ دہشتگرد مارے گئے ، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آج علی الصبح صبح پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فضائی کارروائی کے نتیجے میں چودہ دہشتگرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال کے علاقے میں اب تک دو سو بیس کے قریب دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ ان کی درجنوں آماجگاہیں تباہ کر دی گئی ہیں ، سیکورٹی فورسز نے شوال کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرا لیا ہے اور دہشتگردوں کو چھوٹے سے علاقے تک محدود کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.