ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال داخل کرنے کی ضرورت نہیں ، رینجرز نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

ہفتہ 29 اگست 2015 11:51

ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال داخل کرنے کی ضرورت نہیں ، رینجرز نے میڈیکل رپورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست2015ء) ڈاکٹر عاصم صحت مند ہیں، ہسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں، رینجرز نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔ رینجرز نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دی ، ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سروسز رینجرز نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم مکمل طور پر صحتمند ہیں اور ان کی شوگر نارمل ہے ۔ لا افسر رینجرز کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو ایسا کوئی مرض نہیں کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹرعاصم حسین کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، ڈاکٹر عاصم نے جو ادویات مانگیں وہ انہیں فراہم کر دی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر عاصم کی دیکھ بھال کے لئے ایک ڈاکٹر اور دو نرسنگ سٹاف 24 گھنٹے تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :