اگر مودی نے بھارت کے دورہ کی دعوت دی تو وہ ضرور جاؤں گا مگر بات صرف کشمیر پر ہوگی ، کشمیر کو چھوڑ کر آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت اور کرکٹ کی بحالی کی باتیں محض فراڈ اور دھوکہ ہے جو دونوں ممالک کے حکمران تعلقات میں بہتری کے دعوے کر کے اپنے عوام کو دیتے ہیں ، عوام ساتھ دیں تو میں انہیں پرامن پاکستان دینے کا وعدہ کرتاہوں، مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام خام خیالی ہے ، کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی بھارت کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ویسٹ لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 22:45
لاہور/لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر مودی نے بھارت کے دورہ کی دعوت دی تو وہ انڈیا ضرور جائیں گے مگر بات صرف کشمیر پر ہوگی ۔ کشمیر کو چھوڑ کر آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت اور کرکٹ کی بحالی کی باتیں محض فراڈ اور دھوکہ ہے جو دونوں ممالک کے حکمران تعلقات میں بہتری کے دعوے کر کے اپنے عوام کو دیتے ہیں ۔
عوام ساتھ دیں تو میں انہیں پرامن پاکستان دینے کا وعدہ کرتاہوں۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام خام خیالی ہے ۔ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی بھارت کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے ۔ بھارت میں کروڑ وں عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ، بھوکے ننگے عوام فٹ پاتھوں پر سونے پر مجبور ہیں ۔(جاری ہے)
مودی کو کشمیر چھوڑ کر غربت کے مارے لوگوں کو روٹی کپڑا اور چھت دینے کی فکر کرنی چاہیے ۔
جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے بھارتی صحافی کے سوالوں کے جواب اور ویسٹ لندن سلاؤسٹی میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ، سلاؤ سٹی کے لارڈ میئر اور یوکے اسلامک مشن کے صدر زاہد پرویز نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عالمی قوتوں کے دوہرے معیار اور مسلمانوں سے امتیازی سلوک کی وجہ سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے چارٹرپر کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ سب سے بڑا ہے مگر آج تک مسلم اکثریت کے ان علاقوں پر قابض یہود و ہنود کو وہاں سے نکالنے کے لیے کوئی متفقہ لائحہ عمل نہیں بنایا گیا جبکہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو مسلم ممالک سے الگ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی قوتوں نے ہمیشہ مسلم ممالک میں جمہوریت کی بجائے آمریت کی سرپرستی کی اور مسلم عوام کے منتخب نمائندوں سے اقتدار چھین کر فوجی ڈکٹیٹروں کے حوالے کیا جبکہ یہ قوتیں یورپ ، امریکہ اور مغرب میں جمہوری اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی منافقت کے خول سے باہر نکلنا اور عدل و انصاف کی راہ میں حائل رکارٹوں کو دورکرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اگر مغرب واقعی جمہوریت سے مخلص ہے تو اسے مسلم ممالک کے عوام کے حق انتخاب کو تسلیم کرتے ہوئے وہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کا ساتھ دیناچاہیے تاکہ جمہوری نظام پوری دنیا میں مستحکم ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں روزگار کے لیے مقیم پاکستانیوں کو فرقہ پرستی اور مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کر دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار کی علامت بنیں اور اپنے اندر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے کرپٹ لوگو ں نے ملک و قوم کو عالمی برادری میں بے توقیر کیاہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لے کر قوم کو غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں ۔ سراج الحق نے برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری میں مشترکہ آواز بلندکریں اور بھارتی وزیراعظم کے نومبر میں برطانیہ کے دورہ کے موقع پر بھر پور احتجاج کریں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.