Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم کو چیلنج بلاجواز ہے ، عمران خان کل کو کہیں گے کہ اوباما میرے مقابلے میں ہے، وہ نواز شریف کا نام لینے سے پہلے ایاز صادق سے تو جیت کر دیکھائیں، انکوائری کمیشن عام انتخابات کو شفاف قرار دے چکا ہے، عمران خان کا متکبرانہ رویہ ہمیشہ پی ٹی آئی کی شکست کا سبب بنا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

جمعرات 27 اگست 2015 22:42

عمران خان کا وزیراعظم کو چیلنج بلاجواز ہے ، عمران خان کل کو کہیں گے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم کو چیلنج بلاجواز ہے ، عمران خان کل کو کہیں گے کہ اوباما میرے مقابلے میں ہے، وہ نواز شریف کا نام لینے سے پہلے ایاز صادق سے تو جیت کر دیکھائیں، انکوائری کمیشن عام انتخابات کو شفاف قرار دے چکا ہے، عمران خان کا متکبرانہ رویہ ہمیشہ پی ٹی آئی کی شکست کا سبب بنا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی انتخاب میں پے در پے شکست بھول گئی ہے، ان حلقوں میں بھی بدترین شکست ہوئی جہاں ان کی اپنی حکومت تھی اور اب ان کا حلقے میں ٹربیونل کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر انہیں آپے سے باہر ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کا نام لیتے ہیں، پہلے ایاز صادق سے تو جیت کر دیکھائیں، ان کا یہ متکبرانہ رویہ ہمیشہ پی ٹی آئی کی شکست کا سبب بنا ہے، انکوائری کمیشن عام انتخابات کو شفاف قرار دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم کو چیلنج بلاجواز ہے ، عمران خان کل کو کہیں گے کہ اوباما میرے مقابلے میں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات