Live Updates

تحریک انصاف کا این اے 122 میں ن لیگ کے ایاز صادق کے مدمقابل امیدوار کیلئے 2 امیدواروں کے نام پر غور

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 21:37

تحریک انصاف کا این اے 122 میں ن لیگ کے ایاز صادق کے مدمقابل امیدوار کیلئے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) تحریک انصاف میں این اے 122 میں ن لیگ کے ایاز صادق کے مدمقابل امیدوار کیلئے 2 امیدواروں کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 122 میں ن لیگ کے ایاز صادق کے مدمقابل ضمنی انتخاب میں امیدوار کے حوالے سے تحریک انصاف میں 2 ناموں پر غور شروع کردیا گیاہے۔ اس حوالے سے 2013 کے عام انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف سے شکست کھا جانے والی ڈاکٹر یاسمین راشد نے دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ دوسری جانب سے عمران خان پارٹی خدمات پر علیم خان کے معترف ہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ اس ہفتے کو ہونا متوقع ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات