Live Updates

نواز شریف میدان میں آجائیں، خود مقابلہ کروں گا: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 20:41

نواز شریف میدان میں آجائیں، خود مقابلہ کروں گا: عمران خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف میدان میں آجائیں تو وہ خود مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخابت لڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ن لیگ چیلنج دی رہی ہے۔ اس حوالے سے ہفتے کو لاہور میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ضمنی انتخاب میں وہ میدان میں آجائیں تو وہ خود ان کا مقابلہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات