Live Updates

عمران خان کا 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا، جہانگیر ترین نے بڑا طاقتور وکیل کیا‘طاقتور وکیل ہو تو کمزور کیس کمزور نہیں رہتا‘ سسٹم کو نہ چلنے دیا تو جو نہیں آنا چاہتا وہ بھی آئے گا‘ بات جہاں تک پہنچی ہے عمران خان کو وہیں ختم کر دینی چاہئے

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 27 اگست 2015 20:16

عمران خان کا 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا، جہانگیر ترین نے بڑا طاقتور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کا 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا، جہانگیر ترین نے بڑا طاقتور وکیل کیا‘طاقتور وکیل ہو تو کمزور کیس کمزور نہیں رہتا‘ سسٹم کو نہ چلنے دیا تو جو نہیں آنا چاہتا وہ بھی آئے گا‘ بات جہاں تک پہنچی ہے عمران خان کو وہیں ختم کر دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان گندے نہیں کئی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے، کئی جلا وطن بھی کئے گئے۔ سسٹم ٹوٹ گیا تو ملک ڈوبنے لگے گا، سسٹم ٹوٹ گیا تو پھر قوم سیاستدان بنا نہیں پائے گی، اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، ملک ڈوبنے لگے تو کوئی نہ کوئی تو آجائے گا اور پھر سیاستدان کو پچھتانا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے بڑا طاقتور وکیل کیا تھا کہ کیس جیتیں گے، طاقتور وکیل ہو تو کمزور کیس کمزور نہیں رہتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات