راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، 12 ہزار فٹ بلندی پر موجود افسران اور نوجوانوں کے ساتھ وقت گزارا، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 16:03

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، 12 ہزار ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے 12 ہزار فٹ بلندی پر موجود شوال آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کے ساتھ مصروف ترین دن گزارا. آرمی چیف نے نوجوانوں کی شوال آپریشن میں کامیابیوں اور شوال آپریشن میں ہونے والی پیشرفت پر پاک فوج کے جوانوں کو سراہا اور کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ عام آدمی یا معصوم بچوں کو قتل کرے .

(جاری ہے)

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کے بے نقاب کیا جائے جبکہ ان کے مابین نیٹ ورک کو توڑا جائے. انہوں نے آپریشن میں حاصل کی گئی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں ہے. آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شوال آپریشن میں203 دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے. جبکہ شوال کی اہم پہاڑیوں پر بھی پاک فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے.