کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 14:36

کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا . ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن سمیت دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے .

(جاری ہے)

عاصم حسین کو 11 ای ای قانون کے تحت حراست میں لیا گیا . عاصم حسین کو ہتھکڑی کے بغیر عدالت میں لایا گیا جہاں رینجرز نے عاصم حسین کے 90 روزہ تحویل کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :