Live Updates

پی ٹی آئی نے لالک جان چوک کو احتجاج کے بعد جشن کا مرکز بنا لیا ،ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں کارکنوں کا اکٹھ

بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،پی ٹی آئی کے ترانے چلائے جاتے رہے ،قیادت کے حق میں نعرے بازی

بدھ 26 اگست 2015 23:09

پی ٹی آئی نے لالک جان چوک کو احتجاج کے بعد جشن کا مرکز بنا لیا ،ٹربیونلز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے لالک جان چوک کو احتجاج کے بعدجشن کا مرکز بن بنالیا ،کارکنوں نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے حق میں آنے کی خوشی میں لالک جان چوک ڈیفنس میں جمع ہو کر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، اپنی قیادت کے حق میں اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے بعد حکومت پر مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کئی ماہ تک لالک جان چوک میں دھرنا دیا تھا تاہم بعد ازاں اسے ختم کر دیاگیا تھا ۔

الیکشن ٹربیونلز سے این اے 122اور 154کے فیصلے حق میں آنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے خواتین سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد دوبارہ لالک جان چوک میں اکٹھی ہو گئی اور خوب جشن منایا ۔ اس موقع پر کارکن ایکدوسرے کومبارکبادیں دیتے ہوئے مٹھائیاں کھلاتے رہے ۔ کارکنوں کی طرف سے ڈھول کی تھاپ اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات