Live Updates

سردار ممتاز علی خان بھٹو سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عارف علوی کی قیادتی وفد کی میرپوربھٹومیں ملاقات

پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی نے سردار ممتاز علی بھٹو کو عمران خان کا خاص پیغام پہنچایا، ممتاز بھٹو کی عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت

بدھ 26 اگست 2015 22:39

سردار ممتاز علی خان بھٹو سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عارف علوی کی قیادتی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عارف علوی کی قیادت میں وفد نے ان کے گاؤں میرپوربھٹومیں بدھ کو ملاقات کی،زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی نے سردار ممتاز علی بھٹو کو عمران خان کا خاص پیغام پہنچایا،زرائع کے مطابق عارف علوی نے ممتاز بھٹو کی عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت بھی کرائی گئی،گفتگو کے دوران عمران خان نے ممتاز علی خان بھٹو سے کہا کہ (ن)لیگ کی تین وکٹیں گرا چکا ہوں،آپ کو پی ٹی آئی میں شامل کر کے فائنل راؤنڈ جیت کر فتح حاصل کرنا چاہتا ہوں،زرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے عمران خان سے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کے مشورے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا،زرائع نے بتایاکہ عمران خان نے سندھ کے صدارت ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو دینے کی پیشکش اور سردار ممتاز علی خان کو سندھ میں ہینڈ آور کرنے کی پیشکش کی،زرائع کے مطابق عمران خان کی سردار ممتاز علی خان بھٹو کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے،زرائع کے مطابق دوں ررہنماء کے درمیان آئندہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات