پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف کا لاہور میں قائم ہونے والے ای خدمت مرکز کا دورہ

ڈومی سائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش و اموات سرٹیفکیٹ، رجسٹری ، ٹوکن ٹیکس، ٹریفک جرمانہ کی ادائیگی، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگرمتعدد خدمات شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے بلا تاخیر ملیں گی

بدھ 26 اگست 2015 22:03

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف کا لاہور میں قائم ہونے والے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے جناح ٹاؤن ہال لاہور میں نئے قائم ہونے والے ای۔خدمت مرکز کا دورہ کیا اور مرکز کے افتتاح کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس ) ساجد لطیف اور پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر عمر سیف نے ای۔

خدمت میں نصب کی جانے والی مشینری اور آلات کو چیک کیا۔ انہوں نے عوام کے لئے بیٹھنے کی جگہ اور دیگر سہولتوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے پی آئی ٹی بی کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کی طرح لاہور کا ای۔خدمت مرکز بھی عوامی خدمت کا شاندار مظہر ہو گا جہاں ڈومی سائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش ، اموات، شادی اور طلاق سرٹیفکیٹ،فرد ملکیت ،روٹ پرمٹ، شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کا حصول،جائیداد کی رجسٹری و انتقال کے اندراج ،ٹریفک جرمانہ و ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی سمیت متعددسرکاری خدمات ایک ہی چھت کے نیچے کمیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ ایک عوام دوست منصوبہ ہے جس سے سرکاری خدمات کی فراہمی میں تیزی اور بہتری آئے گی اور عوام کی دیرینہ مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں دوسرا ای۔خدمت مرکز ارفع آئی ٹی ٹاور میں قائم کیاجا رہا ہے جبکہ پنجاب کی دیگر تمام ڈویژنوں میں بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :