ملتان : جعلی ڈگری کیس، صدیق بلوچ تاحیات نا اہل قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 16:30

ملتان : جعلی ڈگری کیس، صدیق بلوچ تاحیات نا اہل قرار

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 154 کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ کی کامیابی کے ساتھ ان کی ڈگری کو بھی چیلنج کیا تھا.

(جاری ہے)

انتخاب کالعدم قرار دینے کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب الیکشن ٹربیونل نے صدیق بلوچ کی ڈگری کو بھی جعلی قرار دے دیا.

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق صدیق بلوچ کو جعلی ڈگری ہونے کی بنا پر تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے . الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ صدیق بلوچ تاحیات الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے. دوسری جانب صدیق بلوچ کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پارٹی سے مشاورت کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا.

متعلقہ عنوان :