آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف اور صدر قازقستان کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیر اعظم نواز شریف کی صدر قازقستان کو دورہ پاکستان کی دعوت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 13:52

آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف اور صدر قازقستان کی مشترکہ پریس کانفرنس

آستانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 اگست 2015ء) :آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور صدر قازقستان نور سلطان کی موجودگی میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یاداشتوں سمیت معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان اور صدر قازقستان کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے شاندار استقبال اور میزبانی پر قازقستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا.

انہوں نے کہا کہ قازقستان کی حیرت انگیز ترقی پر صدر قازقستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہم خطے میں امن و استحکا م کی کوششوں کے حامی ہیں، انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شرکت کے لیے صدر قازقستان کو دعوت دی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گیس اور پٹرول کی درآمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اقتصادی راہدری کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت معیشت اور ہوائی رابطوں میں تعاون پڑھانے پر اتفاق ہوا، مزید تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی حکومت نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے.

جبکہ صدر قازقستان نور سلطان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، اقتصادی راہداری منصوبے سے قازقستان کو سمندر تک رسائی ملے گی. تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے صدر قازقستان نور سلطان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی.

متعلقہ عنوان :