ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے گلے پڑگئی

ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا، چیئرمین پبلک ایڈمنسٹریشن

منگل 25 اگست 2015 23:14

ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے گلے پڑگئی۔ چیئرمین نے ماڈل ایان کی آمد پر ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔چیئرمین ڈی پی اے سید شبیب الحسن نے ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد پر ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے ۔

اپنے جواب میں انہوں نے شوکاز نوٹس میں ایان علی کی "خاطر مدارت" کا لفظ استعمال کرنے کی سختی سے تردید کی۔

(جاری ہے)

جواب کے مطابق ماڈل ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایان علی کی آمد سے پہلے سیکورٹی اسٹاف کو بتادیا تھا کہ وہ بن بلائی مہمان ہیں، چیئرمین سیکورٹی اسٹاف چاہیں تو بن بلائی مہمان کو کیمپس آنے سے روک سکتے ہیں۔

خط کے مطابق ایان علی کے ہمراہ کئی مسلح گارڈز تھے جن کی وجہ سے انہیں واپس بھیجنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی کی خاطر مدارت کی اور نہ ہی ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لیا۔خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ ایسے اکیڈمک پروگرامز میں ڈپارٹمنٹ چیئرمین مختصر وقت کیلئے شرکت کرتے ہیں لیکن اس پروگرام میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :