حساس اداروں نے ’’را‘‘ کی تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، پنجاب پولیس کااہلکار گرفتار، ملزم سے حساس مقامات ،تنصیبات کی تصاویر، نقشے، ویڈیو برآمد ،، ملزم واہگہ بارڈر کے قریبی گاؤں کا رہائشی ہے

منگل 25 اگست 2015 22:04

حساس اداروں نے ’’را‘‘ کی تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، پنجاب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب پولیس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا، ملزم سے حساس مقامات ،تنصیبات کی تصاویر، نقشے، ویڈیو برآمد کرلیں، ملزم واہگہ بارڈر کے قریبی گاؤں کا رہائشی ہے، اصل نام محمد الیاس اور خفیہ نام پرویز ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے پنجاب پولیس کے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے، ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کی تخریب کاری کیلئے کام کرتا تھا، اس کے قبضے سے احساس مقامات، تنصیبات کی تجاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد کی گئی ہیں، ملزم واہگہ بارڈر کے قریبی گاؤں کا رہائشی ہے اور 20بار غیر قانونی طور پر بھارت جا چکا ہے، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزم بھارت میں را کے باجوہ نامی آفیسر سے ہدایت لیتا تھا اور بارڈر پر دفاعی مورچوں ،بی آر بی پلوں کی تصاویر ’’را‘‘ کو دیتا تھا، ملزم کا خفیہ نام پرویز اور اصل نام محمد الیاس ہے اور سی آئی اے ملازم ہے، کچھ عرصے سے بیماری کا بہانہ کر کے چھٹی پر تھا اس نے انکشاف کیا ہے کہ 4سے 5نیٹ ورک پنجاب میں آپریٹ کر رہے ہیں، ہر گروپ 3 سے 4افراد پر مشتمل ہے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے افسر نے پاکستانی نمبرز کی سمز لے رکھی ہیں جن کے ذریعے ارکان کو ہدایت جاری کی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :