پرویز رشید جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: جسٹس کاظم ملک

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 22:03

پرویز رشید جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: جسٹس کاظم ملک

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) جسٹس کاظم ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویز رشید انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف فیصلہ دینے والے جج جسٹس کاظم ملک نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید جن ذرائع سے دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ان سب کے بارے میں جانتے ہیں اور وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے پرویز رشید کو جواب کیلئے خط لکھ دیا ہے اور ان کیخلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ جسٹس کاظم ملک کا کہنا تھا کہ وہ وہ پرویز رشید کو چھوڑیں گے نہیں۔

متعلقہ عنوان :