آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف قازقستان پہنچ گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 13:12

آستانہ : وزیر اعظم نواز شریف قازقستان پہنچ گئے۔

آستانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف قازقستان پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق آستانہ پہنچنے پر قازقستان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا. واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف قازقستان کے صدر نور سلطان ابھیشیوک نذر بایوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ 36 رکنی وفد بھی ہے۔

(جاری ہے)

آستانہ میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف صدر قازقستان کے صدر نور سلطان ابھیشیوک نذر بایوف اور وزیراعظم کریم ماسیموف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :