حکومت گلگت بلتستان قوم کی پائی پائی کی محافظ ہے ،کفایت شعاری کا آغاز وزیر اعلیٰ آفس سے کیا گیا ،ترجمان سنٹرل سیکریٹریٹ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان

پیر 24 اگست 2015 22:44

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) ترجمان سنٹرل سیکریٹریٹ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان قوم کی پائی پائی کی محافظ ہے کفایت شعاری کا آغاز وزیر اعلیٰ آفس سے کیا گیا ہے گلگت بلتستان کی عوام نے صوبائی حکومت کی سادگی پالیسی کو زبردست سراہا ہے گلگت بلتستان میں پہلی دفعہ عوام کے مسائل حل کرنے کا آغاز کردیا ہے بجلی پانی صحت او ر امن وامان کو معمولات کو اولین ترجیح دی گئی ہے پیپلز پارٹی کے کرپٹ ، نااہل سابقہ حکومتی نمائندے گلگت بلتستان کے عوام کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ان کے تمام زبانی الزامات کو مسترد کرتی ہے یہ نام نہاد نمائندے منفی اور کرپٹ سوچ رکھتے ہیں ان کی سوچ پیسوں سے شروع ہوتی ہے اور پیسوں پر ختم ہوتی ہے یہ دوسری جماعتوں کو بھی کرپشن کی نظر سے دیکھتے ہیں سابق حکومت نے حکومتی وسائل کو اپنی ذاتی گھروں اور کیمپ آفسوں کے نام پر کروڑوں روپے لگائے پیپلز پارٹی کے یہ نام نہاد رہنما اپنے کرتوتوں کو دوسروں پر تھوپھنے کے عادی ہے ان کی اپنی انہی حرکتوں کے باعث پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں دفن ہوچکی ہے پیپلز پارٹی کے سابق ممبر گلگت بلتستان کونسل خود گلگت بلتستان میں ہولڈنگ ٹیکس کی نفاذ میں شریک رہا ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سابقہ کونسل نے کیا یہی نمائندے اپنے کئے پر شور مچاررہے ہیں یہی ان کا اصل چہرہ ہے سنٹر سیکریٹریٹ ترجمان نے کہاکہ وزیر بیگ اور اس کی ٹیم گلگت بلتستان کے تمام اداروں کو فروخت کرنے کے ذمہ دار ہیں انہوں نے استاد جیسے مقدس پیشے کو بھی فروخت کیا گلگت اور ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور صاف پانی ، صحت اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے ذمہ دار یہی لوگ ہے گلگت بلتستان کے عوام نے ان کے سیاست اور دوغلا پن کو اپنے ووٹ کے طاقت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ان رہنماوں کے بیانات اور ان کے الزامات ان کے ذات پر سوالیہ نشان ہے قوم ان کی اصلیت جان چکی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سنٹرل سیکریٹریٹ 1990ء سے قائم ہے اور صبح شام عوام کی خدمت اور تنظیمی امور میں مصروف عمل ہے الیکشن کے بعد سنٹرل سیکریٹریٹ کی اندرونی فنڈز سے 3لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں مسلم لیگ ن اپنے ان ورکروں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے سیکریٹریٹ کے مرمت کے کام اعزازی طور پر خدمت کیا۔

متعلقہ عنوان :