گھوسٹ پینشنرز اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ،پینشن نظام کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس تین ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کابیان
پیر 24 اگست 2015 22:36
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے گھوسٹ پینشنرز اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کمیٹی نے پینشنرز اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پینشن نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کا اہم اجلاس تین ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں وفاقی، صوبائی اور پینشن کی تقسیم کار سے بلواسطہ یا براہ راست وابستہ تمام متعلقہ اداروں کو بلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے پینشن کا پندرہ سالہ ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں اس بات کاجائزہ لیا جائے گا کہ ملک بھر میں کتنے پینشنرز ہیں اور وہ ماہانہ کتنی پینشن وصول کررہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ اداروں سے پندرہ سال میں پینشن رقوم میں ہونیوالے اضافے اور کمی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ اس دوران وفات پانیوالے ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
کمیٹی اس بات کی انکوائری کرے گی کہ چھ لاکھ پینشنرز نے قومی خزانے کو کن اداروں یا افراد کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گھوسٹ پینشنرز اسکینڈل اس بات کا ثبوت ہے کہ پینشن کا نظام ناکام ہوچکا ہے۔ جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی پاکستان میں پینشن کے نظام کو شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ پینشنرز کو آسانی میسر آسکے اوراس نظام پر عوام کا اعتماد بھی بحال ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ گھوسٹ پینشنرز اسکینڈل حادثاتی طور پر کمیٹی کے سامنے آیا ہے مگر اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.