باکسنگ کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرینگے ، پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت دینے کے حوالے سے عامر خان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،پاکستان میں باکسنگ سمیت ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی معروف باکسر عامر خان سے ملاقا ت میں گفتگو
شہباز شریف پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت کام کر رہے ہیں ، عامر خان
پیر 24 اگست 2015 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ باکسنگ کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرینگے ، پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت دینے کے حوالے سے عامر خان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،پاکستان میں باکسنگ سمیت ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ وہ پیرکویہاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔
جس میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ باکسر عامر خان کی باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں سے پاکستانی عوام کو بھی خوشی ہوتی ہے کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ سمیت ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھار کر آگے لایا جائے ، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے عامر خان کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے کیونکہ باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے ۔
ہمیں خوشی ہوگی کہ عامر خان پاکستانی باکسرز کو تربیت فراہم کریں، اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں اور قصبوں میں خالی سرکاری زمینوں پر کھیلوں کے نئے میدان اور سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ سپورٹس سنٹرز اور جمنازیمز میں کھیلوں کی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور ان اقدامات کا مقصد نوجوانو ں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ان کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔باکسر عامر خان نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت کام کر رہے ہیں اور میں پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کا خواہاں ہوں۔ صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود احمد، صوبائی سیکرٹری کھیل، باکسر عامر خان کے والد سجاد خان اور بھائی طاہر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.