اٹک ،سانحہ شادی خان خفیہ اداروں کا سرچ آپریشن ،اہلسنت الجماعت کے دو مقامی رہنماگرفتار، نامعلوم مقامات پر منتقل

پیر 24 اگست 2015 22:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)سانحہ شادی خان خفیہ اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیااہل سنت الجماعت کے دو مقامی راہنماؤں کو موٹر سائیکل سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سانحہ شادی خان کے سلسلہ میں پولیس نے اٹک شہر اور گردونواح کے مختلف دیہات سروالہ ،شیں باغ ،شکر درہ ،ڈھوک فتح او رقرب و جوار میں سرچ آپریشن شروع کر دیے ہیں اس سلسلہ میں پولیس نے مختلف دینی مدارس میں چھاپے مار کر چھان بین کی ہے سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد مشکوک افراد گرفتار کیے مگر تفتیش کے بعد انہیں رہا کر دیا ہے دریں اثناء خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے جو بغیر نمبر پلیٹ سیاہ شیشوں والی گاڑیوں میں سوار تھے نے صدر اہل سنت الجماعت تحصیل اٹک حافظ عبدالواجد اور مقامی راہنما رئیس خان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے دونوں راہنما شیڈول فور میں ہے اور تین ہفتے قبل ہی تین ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا ہوئے تھے۔