سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی

پیر 24 اگست 2015 22:31

سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔سنگاکارا کو گزشتہ روز ہزاروں سری لنکن شائقین اور وی آئی پیز نے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز عالمی کرکٹ سے رخصت کیاسری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

انگلش کاؤنٹی میں سرے کی نمائندگی کرنے والے سنگاکارا نے فوری طور پر سفارتی عہدے پر سری لنکا صدر کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم بعد ازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کیلئے بالکل بھی تیار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

سنگاکارا نے کہا کہ یہ میرے لیے حیران کن تھامجھے اس بارے میں ابھی سوچنا ہے اور اس حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مزید بات کرنی ہے۔اس موقع پر 37 سالہ بلے باز اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اپنے 15 سالہ کیریئر کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 57.40 کی اوسط سے 12،400 رنز بنائے جس میں ایک ٹرپل سنچری سمیت 38 سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :