دہشتگردکرائے کے قاتل ،موت کے سودا گر، ضرب عضب سے بچ نہیں سکیں گے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

امن دشمنوں کا مقابلہ آخری سانس تک کرینگے ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف جہاد ،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے

پیر 24 اگست 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ کرائے کے قاتل موت کے سودا گر ضرب عضب سے بچ نہیں سکیں گے ،کراچی کاامن برباد کرنے والے ملک دشمن ہیں ،سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ،امن دشمنوں کا مقابلہ آخری سانس تک کرینگے ضرب عضب آپریشن دہشتگردی کے خلاف جہاد ہے ،ضرب عضب آپریشن کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ملک کا بچہ بچہ دہشتگردی کا خاتمہ اور مستحکم پاکستان چاہتا ہے ،پاک فوج ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف قابل تحسین کارکردگی ہے ،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،انتہاپسند ی کی لعنت کا خاتمہ کرکے ہی آگے کی طرف بڑھا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاک سر زمین پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،انتہاپسند ملک دشمن دہشتگردوں کا صفایا کرکے ہی پائیدار امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ،اپیکس کمیٹی کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے ،دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،مضبوط وخوشحال پاکستان خطے میں ترقی کی ضمانت ہے ،بھارت اپنے رویئے درست کرلے ،اوچھے ہتھکنڈے ،جھوٹے پروپیگنڈے اور کشمیریوں پر مظالم بھارت کو لے ڈوبیں گے ،مودی سرکار کے رویئے جمہوری نہیں انتہاپسندانہ ہیں جو خطے میں امن کی خرابی کا سبب بن رہے ہیں ،عالمی برادری کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور ان کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :