تربت میں بے گناہ لاتعلق مزدور وں کا قتل بدترین ظلم درندگی اور انسانیت کا قتل ہے ،مولاناعبدالحق ہاشمی

بے گناہوں کے قاتلوں کو جلد گرفتار ، لواحقین کو معاوضہ دیاجائے ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 24 اگست 2015 22:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب ا میر مولاناعبدالحق ہاشمی ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ تربت میں بے گناہ لاتعلق مزدور وں کا قتل بدترین ظلم درندگی اور انسانیت کا قتل ہے ،تربت میں یحییٰ خان سمیت دیگر بے گناہوں کے قاتلوں کو گرفتار اور لواحقین کو معاوضہ دیاجائے یحییٰ خان کا خاندان مجاہدین کا خاندان ہے ۔

مجاہدین اﷲ کے چُنے ہوئے پسندیدہ مخلوق ہیں جہاد کے میدانوں کو آباد کرنے والے امت مسلمہ کے محسن ہیں ۔جہاد قیادت تک جاری رہیگا ۔بے گناہوں کو قتل کرنے والے دشمن کے آلہ کار اور قوم کے دشمن ہے۔یحییٰ خان کی شہادت رنگ لے آئیگی ۔خاندانوں کے خاندان اُجڑ نے والوں کے اپنے خاندان بھی خیروخوشحالی نہیں پاسکتے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی مجاہدین کا پشتیبان اور جہاد فی سبیل اﷲ والی اسلامی انقلابی جماعت ہے ۔

وزیر اعلیٰ کے اپنے حلقے میں حکومتی رِ ٹ کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تربت میں شہید ہونے والے یحییٰ خان کا کوئٹہ میں نماز جنازہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا نمازجنازہ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پڑھائی نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر عالم دین مولانا سید رسول فہیم نے خطاب میں کہا کہ تربت سمیت جہاں بھی مظلوموں کو قتل وشہید کیا جارہا ہوں ان ہر جگہ ان کی مذمت کرتے ہیں مزدوروں،مظلوموں، لاتعلق افراد کاقتل بھی دہشت گردی ہے ہم ہر جگہ ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔

دشمن کاکام کرنے والے اپنے ہی قوم دشمن ہیں۔حکومت شرپسندوں کا قلعہ قمع کرکے امن وامان کا نفاذ یقینی بنائیں ۔ ہر طبقہ فکر سمیت ہر فردانسانیت کے دل میں قوم دشمنوں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں۔ حکومت لواحقین کو فوری معاوضہ دیں ۔ قوموں کے درمیان نفرتیں وتعصب پید اکرنے والے قوم کے دشمن ہے جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اورظالموں کے خلاف ہے حکومت اور سیکورٹی فورسزپورے بلوچستان میں امن وامان کا قیام یقینی بنائیں۔