تربت ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید غلام یحییٰ کو سپرد خاک کردیا گیا

پیر 24 اگست 2015 22:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے غلام یحییٰ کی میت آبائی علاقے کوئٹہ پہنچادی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع کیو ڈی اے قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر، مولانا سید رسول فہیم، مولوی عبدالرازق ، مولوی برأ ت ، مولوی عبدالستار ، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اورہر آنکھ اشکبار تھی۔ شہید غلام یحییٰ خلیفہ محمد رسول مرحوم کے بیٹے ، عبدالقادر، محمد ذکریا ، ڈاکٹر محمد نور ، عبدالقاہر اور مولانا حزب اﷲ کے بھائی تھے۔ فاتحہ خوانی اقراء الخلیفہ پبلک سکول واقع خلجی کالونی نزد موسیٰ کالونی سریاب روڈ میں جاری ہے۔