گلستان جوہر سے 2 ملزمان گرفتار اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

ملزمان جرائم پیشہ اور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، پولیس

پیر 24 اگست 2015 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نکی کاروائی 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستان جوہر میں کاروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحۃ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ عناصر میں ملوث ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز لی وارداتیں کر چکے ہیں۔ جن کے مقدمات شہر کر مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ادھر شاہ فیصل کالونی پولیس نے پہلوان گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :