سندھ نیشنل پارٹی آج پرطانوی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیگی

اندرون سندھ سے آنے والے قافلوں کی حفاظت کے لئے 40سے زائد مقامات پر رینجرز اور پولیس کے ناکے لگائے جائینگے

پیر 24 اگست 2015 22:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سندھ نیشنل کی جانب سے آج برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج دھرنادیا جائے اندرون سندھ سے آنے والے قافلوں کی حفاظت کے لئے 40سے زائد مقامات پر رینجرز اور پولیس کے ناکے لگائے جائینگے،دھرنے کا آغاز دوتلوار کلفٹن سے ریلی کی شکل میں کیاجائے گا،جس کی قیادت پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو،مرکزی رہنماء اشرف نوناری،دلشاد بھٹو اور خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر عظمی جوکھیوودیگر کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدبرطانوی شہری الطاف حسین کے مسلح افواج اور پاکستان کے خلاف بیان بازی اور بھارتی دہشتگرد خفیہ ادارے ’’را‘‘اور نیٹو افواج کو ملک پر لشکر کشی کی دعوت دینے کے خلاف برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنادیا جائیگا،جس میں شرکت کے لئے اندرون سندھ سے بسوں،وینز،ٹرکوں اور دوسری 300سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کلفٹن دوتلوار پر پہنچے گاجس کی حفاظت کے لئے محکمہ داخلہ کی جانب سے سخت سیکورٹی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کی روشنی میں 40سے زائد مقامات پر رینجرز اور پولیس کے ناکے لگانے کی ہدایت کی دی ہے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری گئے گئے مراسلے میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ ریلی پر دہشتگردی کے واقع کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،دوسری طرف سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مرکزی رہنماء اشرف نوناری نے کہا ہے کہ ہمارادھرنا پرامن ہوگا،جس میں ہزاروں خواتین،بزرگ اور نوجوان شرکت کرینگے،انہوں نے کہاکہ برطانیہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا علمبردار کہلاتا ہے تو دوسری طرف اس کی سرزمین سے پاکستان میں قتل غارت گری اور ملک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،اشرف نوناری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کو ہوادینے والا برطانوی شہری خود برطانیہ کے بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ کئی بار برطانوی حکومت کو اس کے شہری کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر قتل غارت گری میں ملوث ہونے کے شواہد فراہم کئے گئے مگر برطانوی حکومت نے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ الطاف حسین کو فوری پاکستان کے حوالے کریں، تاکہ سنگین جرائم اور ہزاروں افراد کے قتل میں ملوث شخص کا انصاف کے کٹہرے تک پہنچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :