ساہیوال ،ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دوافراد کوزخمی کر دیا
پیر 24 اگست 2015 22:17
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ملزمان موبائل فون اورنقدی چھین کر فرار ‘مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دوافراد کوزخمی کردیا ‘نامعلوم ڈاکو فرار۔ ڈکیتی کی واردات مشن روڈ پر گرلز کالج کے قریب ہوئی یہاں کرنسی کا کاروبار کرنے والا اکبر نامی شخص سائیکل پر جارہا تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااور نقدی اور پرائز بانڈکل مالیتی تقریباً 2لاکھ روپے چھین لئے مزاحمت پر ملزمان نے 2گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔
زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت قدرے تسلی بخش ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ دوسری واردات بیرون بس اسٹینڈ کے قریب ہوئی یہاں مظفر گڑھ کارہائشی ریاض بس سے اتر کرجارہاتھا کہ تین نامعلوم ملزمان نے اسے لوٹنا چاہا مزاحمت پر خنجرمارکر اسے زخمی کرکے فرارہوگئے۔(جاری ہے)
تیسری واردات 99/6-Rمیں ہوئی یہاں راؤ فقیر رات کے وقت مہمان چھوڑنے سے ہڑپہ سے کار پر ساہیوال شہر آرہا تھا کہ راستے میں 5نامعلوم مسلح ملزمان نے روک لیا اور نقدی وموبائل فون کل مالیتی 38ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔
چوری کی واردات سبزی منڈی چرچ روڈ پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے سبزی لینے کے لئے آنے والے محمداعجاز کی موٹرسائیکل نمبری 1076/SLM مالیتی بیس ہزارروپے چرالی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.