ساہیوال ،اینٹی کرپشن کاچھاپہ ،اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

پیر 24 اگست 2015 22:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) اینٹی کرپشن ساہیوال کاسول جج کے ہمراہ چھاپہ‘ اے ایس آئی کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون نسیم اختر کی بھتیجی حاتم بی بی پر تھانہ فریدٹاؤن ساہیوال میں بجرم 365/B کے تحت 394/015 مقدمہ درج تھا جس میں تفتیشی اے ایس آئی ایوب خاں بلوچ نے حاکم بی بی کو بیگناہ کرنے کے عوض مختلف اوقات میں 8لاکھ روپے وصول کئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ تفتیشی آفیسر نے دوبارہ 10ہزارروپے طلب کئے جس پر نسیم اختر نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال مرزاشوکت علی کوآگاہ کیا۔ ڈائریکٹر کی ہدایت پر سرکل آفیسر سعیدبابو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سول جج رانا انیل ارشد کی نگرانی میں پاکپتن چوک کے قریب ایک ہوٹل پرریڈ کیا اورملزم کو 10ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمدکرلئے۔ پولیس تھانہ انٹی کرپشن ساہیوال نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :