وسطی افریقہ،مسیحی مسلح گروہ نے مسلمان نوجوان کو قتل کرڈالا

واقعے کے بعد فریقین میں جھڑپیں،دس افرادہلاک ہوگئے،پولیس اہلکار

پیر 24 اگست 2015 22:12

بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وسطی افریقہ میں مسیحی کے ہاتھوں مسلمان نوجوان کے قتل کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی افریقہ کے ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں بامباری کے علاقے میں ہوئیں اور اس کی وجہ، ایک عیسائی مسلح گروہ کے ہاتھوں ایک مسلمان نوجوان کو قتل کیا جانا ہے،وسطی افریقہ، جو فرانسیسی سامراج کی کالونی تھا، انیس سو ساٹھ میں آزاد ہوا ہے اور اس کی آبادی تقریبا چوالیس لاکھ ہے۔