بھارت،ٹرین اورٹرک میں تصادم،رکن اسمبلی سمیت 10ہلاک

گرینائٹ سے لدا ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے جاٹکرایا،پولیس

پیر 24 اگست 2015 22:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) بھارتی ریاست آندھراپردیشں میں مسافر ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 10افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی وینکاتیش نائیک بھی شامل ہیں بھارتی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام نے میڈیاکوپتایاکہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گرینائٹ سے لدا ہوا ایک ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ضلع اننت پور سے گزرنے والی بنگلور،ناندیڑایکسپریس سے ٹکراگیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی وینکاتیش نائیک بھی شامل ہیں۔پولیس نے ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور،ناندیڑ ایکسپریس اس سے پہلے دسمبر دوہزار تیرہ میں بھی حادثے کا شکار ہوچکی ہے جس میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ جانے سے چھبیس افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :