حساس اداروں کی کارروائی ،امریکی شہری کے اغوا ء میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

پیر 24 اگست 2015 22:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین سال قبل امریکی شہری کے اغوا ء میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد رمیز یاسین کو خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد تین سال قبل ماڈل ٹاؤن کیو بلاک سے اغوا ء ہونے والے امریکی شہری وارن وائن اسٹائن کے اغوا میں بھی ملوث ہے ۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کے قبضہ سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر کے اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :