پستہ قد کے افراد با صلاحیت ہیں، بھر پور مواقع دئے جائیں گے،کمشنر کراچی

پیر 24 اگست 2015 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ پستہ قد کے افراد کو معاثرہ میں با عزت زندگی گذارنے کا برابر کا حق ہے۔ معاثرہ انھیں ان کے قد کی وجہ سے حقیر نہ سمجھے ۔ وہ بھی معاثرہ کے با صلاحیت افراد ہیں اور زندگی میں ترقی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنا معیار زندگی بڑھانے کا یکساں حقو ق رکھتے ہیں۔

مختلف شعبوں میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔وہ اپنے دفتر میں پستہ قد کے افراد کا آسانیاں فراہم کر نے اور معیار زندگی بڑھانے کے بارے میں قائم کی جانے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے۔ جس میں پستہ قد کے افراد کی ایسوسی ایشن لٹل پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان بھی مو جو د تھے۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور ریسکیو 1299 کے افسران سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے صدر کامران خان نے کمشنر کراچی کو پستہ قد کے افراد کے بارے میں تفصیلی دستاویز پیش کی۔ دستاویز میں انھوں نے پستہ قد کے باصلاحیت افراد کا تعارف اور ایسوسی ایشن کی کارکردگی کی رپورٹ بھی شامل تھی۔کمشنر نے لٹل پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی پستہ قد کے افراد کی فلاح و بہبود کی سر گرمیوں اور خدمات کو سراہا۔ کمشنر نے کہا کہ پستہ قد کے افراد با صلاحیت ہیں۔

بھر پور مواقع دئے جائیں گے۔ ان کی خواہش ہے کہ پستہ قد کے افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں اور ان کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نجی اداروں سے پستہ قد کے افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد لی جائے گی۔ انھوں نے یقین دلایا کہ پستہ قد کے افراد کا معیار زندگی بڑھانے کے لئے ان کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پستہ قد کے افراد کی سماجی و ثقافتی سر گرمیوں میں اضافہ کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان کی تعلیم مختلف شعبوں میں تربیت اور روز گار کے مسائل کے حل میں بھر پور مدد کی جا ئے گی۔کمشنر نے کہا کہ لٹل پیپلز کی جانب سے یوم آزادی کے پروگرام میں شر کت سے ان کی حو صلہ افزائی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پستہ قد کے افراد کی زندگی کے اچھے پہلوؤں کو اجا گر کر نے کے لئے معاثرہ اور ادارے اپنا کر دا ر ادا کریں ۔

ان کی حو صلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی خدمت کے لئے بھر پورطور پر استعمال کر سکیں۔سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اجلا س کو بتا یا کہ پستہ قد کے افراد کوبسوں میں سہولتیں فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کو تجاویز بھیجی گئی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ٹرانسپورٹرز کی ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے تعاون سے پستہ قد کے افراد کے لئے کرایوں میں کمی کرائی جائے گی ۔

اس سلسلہ میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے اس فیصلہ سے آگاہ کریں گے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پستہ قد کے افراد کا نمائشی کر کٹ میچ منعقد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ا بتدائی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ حتمی انتظامات کے بعد کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی جا ئے گی۔ کمشنر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پستہ قد کے افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں اور ان کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نجی اداروں سے پستہ قد کے افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :