الخدمت فاؤنڈیشن کمزور طبقے کو مضبوط بنانا چاہتی ہے‘ محمدعبدالشکور
پیر 24 اگست 2015 22:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمدعبدالشکور نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی مدد ہماری مذہبی و اخلاقی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس ذمہ داری کو ادا کرنا ہوگا‘ معاشرہ میں تبدیلی کے لیے مستحقین کی مدد کے ساتھ انہیں آگہی بھی فراہم کرنا ہوگی‘ اس کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کے ششماہی اجلاس کے دوسرے روز ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں نائب صدر احسان اﷲ وقاص‘ سیکرٹری شاہد اقبال‘ ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس قاسم‘ اسسٹنٹ سیکرٹری اعجازاﷲ خان‘ انجینئر عبدالعزیز‘ محمد سلیم چوہدری‘ فیض الباری‘ طلعت ظہیر‘ نویدہ انیس‘ کلثوم رانجھا‘ نیشنل ڈائریکٹرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ناگہانی آفات سے بچاؤ‘ صحت عامہ‘ تعلیم‘ صاف پانی‘ کفالت یتامیٰ‘ مواخات اور سماجی خدمات کے حوالے سے آئندہ 6ماہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔
محمدعبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق لوگوں کی خدمت کر رہی ہے اور اس کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرہ کے کمزور افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا۔ ہم کمزورطبقے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ باوقار طریقہ سے زندگی گزارسکیں۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اپنے حصے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ منصوبہ بندی کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے اہداف بھی حاصل کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.