بلدیہ شرقی میں رحمت اﷲ شیخ نے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھال لیا

پیر 24 اگست 2015 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تمام محکمہ جاتی سربراہان سے تعارفی میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں میونسپل کمشنر نادر خان، سپرنٹینڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل کے علاوہ تمام شعبہ جا ت کے سربراہان مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں تما م افسران اور انکی ذمہ داریو ں کے حوالے سے مختصر تعا رف ہو ا ،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے تما م افسران کو دفا تر میں و قت کی پا بند ی یقینی بنا نے کی ہدا یت کی انہوں نے کہا کہ بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے عوام میں میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں مزید براں انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی ٹیم بہت اچھی ہے اور بلدیہ شرقی میں قابل ذکر ترقیاتی کام کئے گئے ہیں میں چاہتا ہوں کہ ٹیم اسی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی میں عوام کو ریلیف فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ ہما رے کا م سے عوام کو ریلیف فرا ہم ہونا چاہئیے جبکہ بلد یہ شر قی میں جو بھی تر قیا تی کا م جاری ہیں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تمام ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا ئے، علاوہ ازیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیہ شرقی میں جس طرح ماضی میں قابل تحسین کام ہوئے آئندہ اس سے بڑھ کر کام کیئے جائیں اور بلدیہ شرقی کو مثالی ضلع بنایا جائے گا۔