Live Updates

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان کے اعلانات

پیر 24 اگست 2015 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد 21 ستمبر 2015ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :