جیکب آباد میں ڈرینج نالوں کی کھدائی سے گیس کی پائپ لائنیں تباہ شہر میں گیس کی فراہمی معطل کمپنی کروڑوں روپے کا نقصان

پیر 24 اگست 2015 21:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) جیکب آباد میں ڈرینج نالوں کی کھدائی سے گیس کی پائپ لائنیں تباہ شہر میں گیس کی فراہمی معطل کمپنی کروڑوں روپے کا نقصان ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عرصہ دراز سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہنے اور کم پریشر کی شکایات روز کا معمول بن گئی ہیں جس پر ڈنگر محلہ ،صرافہ بازار،بانوبازار ،اے ڈی سی کالونی ،شاہ غازی محلہ ،دستگیر کالونی سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے سخت احتجاج کیا ہے گیس کی غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں کی عورتوں نے بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر سڑکوں پرنکل آئے احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی جیکب آباد کے زونل مینیجر سعید احمد کھوسو نے بتایاکہ جیکب آباد میں ڈرینج نالوں کی کھدائی کے باعث جیکب آباد شہر کی 70فیصد گیس لائنیں متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہورہی ہے لائنوں کو درست کرانے کے لیے گیس عملہ دن رات کوششوں میں مصروف ہے ذاتی کوششوں سے چنہ محلہ میں تین کلو میٹر تک 2انچ کی پلاسٹک کی پائپ لائین بچھائی جارہی ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو گیس پریشر کی کمی اور گیس معطلی کی شکایات دور ہوجائے گی مذکورہ علاقہ بھی ڈرینج نالوں کے باعث گیس سپلائی سے محروم تھاانہوں نے بتایاکہ نالوں کی کھدائی کے لیے ٹھیکیداروں اورپروجیکٹ ڈائریکٹر نے بغیر اطلاع کے کھدائی شروع کی اس سلسلے میں کئی مرتبہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو لیٹر لکھے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہاکہ ان کھدائی سے گیس کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے انہوں نے کہاکہ جیکب آباد میں گیس کے بحران کے حل کے لیے ریجنل مینیجر لاڑکانہ سبحان دستی بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :