ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں854چھاپے

گرانفروشی پر76,500روپے جرمانہ عائد،50 افراد کے خلاف مقدمات درج،61 افراد،11کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 24 اگست 2015 21:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے854مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر51 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ76,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،50افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر61افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :