وزیر جنگلی حیات سندھ نے ننگر ہار میں ہرنوں کے شکار کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

جنگلی حیات کی بقا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،گیان چند ایسرانی

پیر 24 اگست 2015 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات ، ایکسائز و ٹیکسیشن و اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے ننگر ہار کے گوٹھ رحم علی گوٹھ میں تین ہرنوں کے شکار کا سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کنزرویٹر وائلڈ لائف سعید اختر بلوچ کو ہدایات دیں ہیں کہ اس واقعہ کی رپورٹ تین دن میں پیش کی جائے اور متعلقہ گیم واچر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہرنوں کا شکار کرنے والوں کو چاہے وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں گرفتار کیا جائے اور وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کی بقا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے پاکستان میں دنیا بھر کی نایاب جنگلی حیات پائی جاتی ہے ان کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانا محکمہ وائلڈ لائف کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :