پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،تنظیمی امور ،آئندہ کے بلدیاتی انتخابات پر غور

پیر 24 اگست 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز صوبائی صدر شگفتہ جمانی کی صدارت میں بیگم نرگس این ڈی خان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے بلدیاتی انتخابات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں رشیدہ پنہور، مہرین بھٹو، حنادستگیر، شمیم آراء پنہور، توقیر فاطمہ بھٹو سمیت تمام ڈیژنل صدور نے شرکت کی۔