حکومت سندھ کی اینٹی کرپشن کمیٹی1کا اجلاس ، محکمہ بلدیات کے 4 افسروں سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمات درج ،گرفتار کرنے کا فیصلہ

پیر 24 اگست 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) حکومت سندھ کی اینٹی کرپشن کمیٹی۔1 (اے سی سی۔1) کا اجلاس پیر کو چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 9 محکموں کے مقدمات پر غور کیا گیا اور بورڈ آف ریونیو سندھ اور محکمہ بلدیات کے 4 افسروں سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں اے سی سی ۔1 کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ تیسرا اجلاس آئندہ پیر کو منعقد ہوگا۔ پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسپیشلسٹ سندھ سید ممتاز علی شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نذرمحمد بوزدار اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے محمد نواز بھٹو (موجودہ ڈی ڈی او وارہ) ریٹائرڈ پنیدار محمد نواز جونیجو اور پرائیویٹ شخص رضامحمد مغیری، محکمہ بلدیات کے سابق نگران ناظم یونین کونسل بھمبھر تعلقہ گڑھی یاسین وقاراحمد سومرو، کے ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئر امیر بھٹی، اصغرعلی ایڈووکیٹ، پرائیویٹ اشخاص محمد یاسین، سید حیدر علی اور محمد علی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 5 مقدمات کی اوپن انکوائری اور 2 مقدمات کی دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا جبکہ ایک مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :