پشاور، افغان قونصیلٹ کا ملازم ظاہر کرکے لا کھوں مالیت کی گاڑیاں غائب کر نے والا ملزم گرفتار

پیر 24 اگست 2015 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پشاورپولیس نے خود کو افغان قونصیلٹ کا ملازم ظاہر کرکے لا کھوں مالیت کی گاڑیاں غائب کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سرکہ شدہ گاڑیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کی گئی۔

(جاری ہے)

افغان قونصیلٹ کے جعلی پیڈحاصل کرکے گاڑیاں اسلام آباد ،نوشہرہ ،اورچارسدہ میں فروخت کی جاتی رہی کیپٹل سٹی پولیس آفیسرمبارک زیب خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ گلبرک میں تین دن قبل پشاور صدر کے صباء رینٹ اے کار کے مالک نثار احمد ولد شیخ عبدالعزیز ساکن پشاور کینٹ نے رپورٹ درج کی کہ ایک شخص نے تین عدد گاڑیاں ۔

GLI ۔XLI 2OD شیپ گاڑیاں لے لی ہے انھیں جعلی چیک دے کر گاڑیاں غائب کرالی گئی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا افسران بالا نے اس واقعہ کے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور گاڑیاں برآمد کرانے کا احکامات جاری کر دی گئی جس پر ایس پی کینٹ راناعمرفاروق کی زیرقیادت ایس ایچ اوگلبرک اور انچارج انوسٹی گیشن کینٹ بمعہ دیگر پولیس نفری پرمشتمل ٹیم نے تین دن کے اند ر اندر تینوں گاڑیاں برآمد کرکے ملزم معظم ولد نقیب خان ساکن سرڈھیری چارسدہ کو گرفتار کر لیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :