فضل قادر خلافت کے منقطع سلسلہ کو دوبارہ جوڑنے کیلئے اٹھے تھے، شہداء سپینہ تنگی کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،محمد ابراہیم خان
حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی شرائط تسلیم نہ کرے، کشمیر کے بغیر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
پیر 24 اگست 2015 21:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ فضل قادر خلافت کے منقطع سلسلہ کو دوبارہ جوڑنے کے لئے اٹھے تھے۔ شہداء سپینہ تنگی کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فضل قادر شہید کی تحریک خلافت کی جدوجہد جاری رہے گی۔حکومت پاکستان کا بھارت کی شرائط تسلیم کرنے اور کشمیر کے بغیر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے ہر قسم کے سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات منقطع کرے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن حکمران اسلام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے۔ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانے کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
افغانستان میں پچھلی تین صدیوں میں تین سپر طاقتوں نے شکست کھائی۔
افغانستان اور پاکستان امت مسلمہ کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیوں سے دونوں ملکوں کے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وہ فضل قادر شہید آڈیٹوریم ہال بنوں میں شہداء سپینہ تنگی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مشتاق احمد خان، جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر ڈاکٹر ناصر خان، سیکرٹری جنرل اجمل خان، فضل قادر شہید کے نواسے حبیب الرحمن اور بیرسٹر افتخار درانی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ قاضی فضل قادر شہید اور ان کے رفقاء خلافت علی منہاج النبوہ کے شہداء کے ہیں۔ انگریز کے خلاف ان کا جہاد اﷲ کی زمین اور اﷲ کے بندوں پر اﷲ کے نظام کا قیام تھا۔ ہماری آزادی میں ان کے خون کا نظرانہ شامل ہے۔ قاضی فضل قادر کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور ایک فعہ پھر خلافت کا نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے بغیر مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن ہم پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس فیصلے کی تحسین کرتے ہیں کہ بھارت کی کوئی شرط قبول نہیں کی جائے گی۔ کشمیر کے بغیر مذاکرات نامکمل ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات قبول نہیں۔ بھارت کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ پاکستان میں افغانستان کے خلاف اور افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے دشمنوں کے اشارے پر ناچ رہے ہیں۔ان دونوں کی آپس میں لڑائی کسی کے بھی حق میں نہیں بلکہ اس سے مشترکہ دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کے دو سال توسیع دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں ۔ پولیس اور دیگر ایجنسیاں انہیں بے جا تنگ نہ کریں اور نہ ہی انہیں ملک سے نکالنے کی دھمکیاں دیں۔اگر پولیس کا رویہ افغان مہاجرین کے ساتھ ٹھیک ہوگا تو وہاں بھی پاکستان کا جھنڈا نہیں جلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کا جتنا حصہ کلیئر قرار دیا ہے اس میں وہاں کے لوگوں کو دوبارہ بسانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ بعد ازاں پروفیسر محمد ابراہیم خان ، مشتاق احمد خان و دیگر نے قاضی فضل قادر کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.