پنجاب حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ،آصف سعید خان منیس

دیہی عوام کو آمدو رفت کی بہتر سہولیات کیلئے کھیت سے منڈی تک دیہی سڑکات کو کشادہ کر کے کارپٹ کیا جارہا ہے ،وہاڑی میں ایک ارب روپے سے زائد رقم سڑکوں پر خرچ کی جائیگی، وزیر خصوصی تعلیم پنجاب

پیر 24 اگست 2015 21:51

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے دیہی عوام کو آمدو رفت کی بہتر سہولیات کے لیے کھیت سے منڈی تک دیہی سڑکات کو کشادہ کر کے کارپٹ کیا جارہا ہے اس سال ضلع وہاڑی میں ایک ارب روپے سے زائد رقم ان سڑکوں پر خرچ کی جائیگی یہ بات انہوں نے ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق تحصیل ناظم میلسی عاصم سعید خان منیس ، سید الطاف حسین شاہ، میاں آصف خورشید ، جاوید اقبال ، میاں اویس خورشید بھی موجود تھے آصف سعید خان منیس نے کہا کہ پنجاب حکومت مختلف شعبوں میں خطیر رقم کے منصوبے شروع کررہی ہے وزیر اعلی پنجاب نے 55کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی اپ گریڈیشن کے ساتھ نئی عمارت کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اس عمارت کی تکمیل اورنئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی انہوں نے بتایا کہ وہاڑی اور میلسی میں خصوصی بچوں کے دو تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں جن کا تخمینہ تقریبا8کروڑ روپے ہے ان منصوبوں کے لیے ابتدائی طور پر 25لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے جا چکے ہیں صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے لیے مفید بنانے کے لیے خصوصی تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان بچوں کو گھر سے لانے اور لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے انہوں نے میاں ثاقب خورشید سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :