پشاور، سید معصوم شاہ دس روزہ یمانڈ پر نیب کے حوالے ،خفیہ لاکر سے پانچ کلوسونا بھی برآمد

پیر 24 اگست 2015 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن کے الزام میں گرفتارسابق وزیراعلی کے مشیرسید معصوم شاہ کودس روزہ یمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،سیدمعصوم شاہ کے خفیہ لاکر سے پانچ کلوسونا بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتارسیدمعصوم شاہ کی غیرقانونی اثاثوں کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ سید معصوم کاخفیہ لاکر بھی ہے ،جس پر کاروائی کرکے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرسیدمعصوم شاہ کے لاکر سے پانچ کلوسونا برآمد ہوا ہے ،نیب نے گرفتارسابق وزیراعلی کے مشیرخاص،تحقیقات کادائرہ وسیع کیاگیا تومعلوم ہوا کہ سید مصوم شا ہ کے پاس خفیہ لاکر بھی موجود ہیں نیب نے کاروائی کرکے لاکر سے کروڑوں مالیت کا400تولے سنوا برآمد ہوا۔

کرپشن کے الزام میں گرفتارسید معصوم کوپیر کے روز احتساب عدالت میں پیش کیاگیا ،نیب نے ملزم سے مزید تفتیش کیلئے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کودس روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :