این اے 122کے تا ریخی فیصلے نے حکمران جماعت کی بنیا دیں ہلا کر رکھ دی ہیں‘ شفقت محمود

عمران خا ن کے مؤقف اور حق اور سچ کی جیت ہوئی ،انشا ء اﷲ جلد ہی (ن) لیگ کی تیسری وکٹ بھی گرنے والی ہے

پیر 24 اگست 2015 21:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصا ف لاہور کے آرگنا ئزرورُکن قومی اسمبلی شفقت محمود، ڈپٹی آرگنا ئزر مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تا ریخی فیصلے نے حکمران جماعت کی بنیا دیں ہلا کر رکھ دی ہیں ،چیئرمین عمران خا ن کے 4حلقوں کو کھولنے کے مؤقف اور حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے اور انشا ء اﷲ جلد ہی (ن) لیگ کی تیسری وکٹ بھی گرنے والی ہے ۔

گزشتہ روز لاہور آفس میں مختلف یونین کونسلز سے ملاقات کیلئے آنیوالے کارکنو ں کے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ؤ ں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں لاہور سے کلین سویپ کرے گی ، کارکن اپنے حلقو ں میں بھرپور محنت کریں اور تحریک انصاف کا پیغا م گھر گھرپہنچا یں ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مہنگائی ، بیروزگا ری ، لاقانو نیت سمیت دیگر مسا ئل تحفے میں دئیے ہیں ،عوام ان کے چہروں کو اچھی طر ح پہچان چکے یہں ۔

(جاری ہے)

رہنما ؤ ں نے کہا کہ ملک میں آنے والی تبدیلی کو کو ئی نہیں روک سکتا اور لاہور نے تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ماضی گو اہ ہے کہ لاہور شہر نے ہمیشہ ملکی سیاست میں ہلچل مچا ئی ہے ، آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے لاہور کی غیور رعوام عمران خا ن پر مکمل اعتما د کر تے ہیں اورحلقہ این اے 122میں ری الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے ۔