سی آئی اے نے پچاس لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواء کئے جانیوالے تاجر کو بحفاظت بازیاب کر ا لیا

ستوکتلہ کے تاجر کو ابو بکر کو اغواء کرکے قصور میں قید رکھا گیا تھا ، تین اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 24 اگست 2015 21:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)سی آئی اے پولیس نے پچاس لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواء کئے جانیوالے تاجر کو بحفاظت بازیاب کرا کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نا معلوم اغواء کاروں نے ستوکتلہ کے تاجر ابوبکر کو اغواء کر کے اس کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد اس کیس کو سی آئی اے کے سپرد کر دیا جس نے تین ملزمان ناصر ، عمیر اور تصدق کو گرفتار کرکے تاجر کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اغواء نے تاجر کو قصور کے علاقہ میں زنجیروں میں جکڑ کر قید کر رکھا تھا۔