وفاقی حکومت وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے،2018تک ملک سے بجلی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کر ینگے،امیرمقام
ملاکنڈ ڈویژن میں کئی اہم پراجیکٹس پر کام جاری ہے، تکمیل سے عوام مستفید ہونگے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں، عوام کی فلاح وبہبود ، بلا امتیاز خدمت کیلئے آئے ہیں، مشیر وزیراعظم پاکستان
پیر 24 اگست 2015 21:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وفاقی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کوسنجیدگی سے پائیہ تکمیل تک پہنچارہی ہے اور انشاء اﷲ 2018تک ملک سے بجلی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کر ینگے۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کی طرح ملاکنڈ ڈویژن میں بھی کئی اہم پراجیکٹ پربرق رفتاری سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے جلدملاکنڈڈویژن کے عوام مستفیدہوجائینگے۔
انہوں نے کہاکہ 2ارب روپے کی لاگت سے تھانہ چکدرہ،مینگورہ،ڈبل سرکٹ لائن،مدین کبل اوربریکوٹ میں220-KVAگردسٹیشنوں کاجلدقیام عمل میں لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مٹہ اورکبل فور فیڈرکے قیام سے تحصیل مٹہ اورتحصیل کبل جبکہ شین اورخوازہ خیلہ فیڈرکے قیام سے درش خیل،بے درہ،تحصیل خوازہ خیلہ،دارمائی سخرہ اورPK-85کے عوام کوریلیف ملے گی۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے 20.20ملین روپے کی لاگت سے11-KVشین فیڈٖر،11-KVخوازہ خیلہ فیڈر جبکہ 28.25ملین روپے کی لاگت سے11-KV مٹہ،11-KVچپریال اور11-KVشاورفیڈرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یادر ہے کہ کبل فور اورخوازہ خیلہ فیڈر نے کام شروع کردیاجبکہ تحصیل مٹہ،تحصیل کبل اورتحصیل شین فیڈرزپرکام کاآغازکردیاگیاجس سے جلدعلاقے کے عوام مستفیدہوجائینگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جب ہم عوام می بھلائی کاکام کرتے ہیں تونام نہادسیاستدان اسکاسہرااپنے سرلیتاہے اپنے منہ میاں مٹوکے بے بنیاددعوے کرتے ہیں مگرجب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اسکاذمہ داروفاقی حکومت کوٹھہراتے ہیں۔انہوں نے کہ ہم سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں عوام کی فلاح وبہبوداوران کی بلاامتیازخدمت کیلئے آئے ہیں تاہم خدمت کایہ سلسلہ انشاء اﷲ کبھی رکھے گانہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.