سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر نوٹس جاری ، فریقین سے جواب طلب

پیر 24 اگست 2015 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء )سپریم کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے دو ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سانحہ کے دو ملزمان اکرم اور نثار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں پولیس نے محض اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے انہیں مقدمے میں ملوث کیا جبکہ وہ نہ تو موقع پر موجود تھے نہ ہی سانحہ میں ان کا کوئی کردار ہے۔

کسی بے گناہ کو قید میں رکھنا قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذاعدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔